اہم خبرپاکستان

منی لانڈرنگ کیس،سلیمان شہباز سمیت دیگر ملزمان کو بری کردیا گیا

لاہور:وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کومنی لانڈرنگ کیس سے بری کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق آج منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ اس حوالے سے اسپیشل کورٹ سینٹرل لاہور نے فیصلہ سناتے ہوئے منی لانڈرنگ کیس میں سب ملزمان کو بری کردیا۔ اس حوالے سے ایف آئی اے نے بھی 27 سوالات کے جوابات عدالت میں جمع کرا دیے اس حوالے سے ایف آئی اے کے وکیل نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے انکوائری کی تھی، سربراہی ڈاکٹر رضوان نے کی ، جس پر جج بخت فخر بہزاد نے ریمارکس دیے کہ کیا ایف آئی اے کی تفتیش میں کسی ایک گواہ کا بیان لکھا ہے، ایف آئی اے کی طرف سے کوئی جواب نہیں لیکن ،ان کیخلاف کیا کارروائی کی ،اس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے کوئی کارروائی نہیں کی ،اس پر جج نے ریمارکس دیئے کہ مجھے سیدھا سیدھا بتائیں کہانیاں نہ کریں میں سب ایف آئی اے والوں کو جیل بھیج دوں گا یہ یاد رکھیں، مجھے جواب چاہیے کہ چالان کے ساتھ جرم کا کیا ثبوت تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button