گردونواح

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز کا اپنے اپنے علاقوں میں قیمتوں میں اضافے، تجاوزات ، اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشنز

ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز نے قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے (85) مقامات پر انسپکشن کی، جس میں قیمتوں میں اضافے پر جرمانہ عائد کیا گیا, اس کے علاؤہ بارہ پروفیشنل بھکاریوں کو بھی گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ غیر قانونی کلینکس اور شیشہ کیفیز کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ،
تجاوزات کے خلاف بھی آپریشن کیا گیا، قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ (6) کلو سے زائد پولی تھین بیگز ضبط کر لیے گئے,
مزید برآں غیر قانونی پیٹرول فیلنگ ایجنسیوں اور غیر قانونی ایل پی جی فیلنگ اسٹیشن کے خلاف بھی کارروائی کی گئی, اور ایک غیر قانونی ایل پی جی فیلنگ اسٹیشن سیل کر دیا گیا،
واضح رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات ، قیمتوں میں اضافے کے خلاف اور پروفیشنل بھکاریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button