اہم خبرپاکستان

عوام کو بڑا جھٹکا ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں20روپے اضافے کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے مہنگائی کی ماری عوام کو بڑا جھٹکا دیدیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا۔ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ جو کچھ بہتر ہوسکتا ہے عوام کیلئے ہمیں‌کرنا چاہیے . وزیرخزانہ نے پریس کانفرنس میں ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے پٹرولیم مصنوعات میں 20 روپے اضافے کااعلان کردیا. قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہائی سپیڈ ڈیزل 19 روپے 90 پیسے نئی قیمت 273 روپے چالیس پیسے ہوگئی جبکہ پیٹرول کی قیمت 19 روپے 95 پیسے اضافہ سے نئی قیمت272 روپے پچانوے پیسے ہوگئی ۔ ،حکومت کے جاتے جاتے آخری مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کردیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم کی مشاورت کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کااعلان کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button