اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے ملازمہ پر تشدد کو مستر کردیا ، وائرل ویڈیو کو جھوٹ قرار دیدیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اس ویڈیو کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ،اگر میں نے کسی پر تشدد کیا ہے تو سامنے لایا جائے،میں نے کسی سے بدتمیزی نہیں کی۔ سابق وفاقی وزیر نے اس بات کا اقرار کیا کہ یہ ویڈیو پرانی ہے ، میں ویڈیو اپلوڈ کرنے والوں کیخلاف سائبر کرائم میں کیس کروں گی،جسے مارا وہ چور ہے جو گنگ کی شکل میں چوریاں کرتا ہے ،جب اس گینگ کی حقیقت سامنے آتی ہے تو یہ پکڑنے والوں بلیک میل کرنا شروع کردیتا ہے ۔ واضح رہے کہ ویڈیو ومیں دیکھا جاسکتا ہے فردوس عاشق اعوان عورت کو تھپڑ مارتی اور بدتمیزی کرتی ہیں۔
0 0 1 minute read