پاکستان

سونف کھانے کے بے شمار فوائد

سونف کا استعمال تو لگ بھگ ہر گھر میں ہی ہوتا ہے۔پکوانوں میں استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ صدیوں سے سونف کو مختلف طبی مسائل سے بچنے کے لیے کھایا جاتا ہے۔مگر جدید طبی سائنس نے سونف کے کن فوائد کو ثابت کیا ہے؟
متعدد مفید غذائی اجزا سے بھرپور
سونف میں وٹامن سی، کیلشیئم، آئرن، میگیشم، پوٹاشیم، غذائی فائبر اور Manganese جیسے اجزا موجود ہوتے ہیں جبکہ کیلوریز کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔
لوگوں کے بال سفید کیوں ہوتے ہیں؟ سائنس کا جواب جان لیں
Manganese وہ اہم جز ہے جو میٹابولزم، خلیات کے تحفظ، ہڈیوں کی صحت، بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے اور زخم بھرنے جیسے افعال میں مدد فراہم کرتا ہے۔اسی طرح پوٹاشیم، میگنیشم اور کیلشیئم بھی صحت کے لیے اہم ہوتے ہیں۔
متعدد طاقتور نباتاتی مرکبات کا حصول
سونف میں متعدد اینٹی آکسائیڈنٹس نباتاتی مرکبات موجود ہوتے ہیں۔تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور غذاؤں کے استعمال سے دائمی امراض جیسے ذیابیطس ٹائپ 2 اور امراض قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔کینسر جیسے مرض سے بچنے کیلئے روزانہ 3 منٹ اس کام کو کرنا عادت بنالیںسونف میں 28 سے زیادہ مرکبات موجود ہوتے ہیں جو جراثیم اور ورم کش خصوصیات کے حامل ہیں۔
سانس کی بو سے نجات
یہ سانس کو مہکانے کے لیے بھی بہترین ہے۔کھانے کے بعد کچھ مقدار میں سونف کھانے سے سانس میں بو پیدا نہیں ہوتی بلکہ سانس خوشبودار ہوجاتی ہے۔
جسم میں پروٹین کی کمی ظاہر کرنے والی عام نشانیاں
کھانے کی خواہش پر قابو پانے کے لیے مفید
سونف سے کھانے کی خواہش پر قابو پانے میں بھی مدد ملتی ہے۔ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کھانے سے قبل سونف سے بنی چائے پینے سے لوگوں کو کم بھوک لگتی ہے اور وہ کم مقدار میں کھانا کھاتے ہیں۔
کھانے کی اشتہا پر قابو پانے سے بے وقت کھانے کی عادت کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے جس سے جسمانی وزن کو مستحکم رکھنا یا اس میں کمی لانا آسان ہو جاتا ہے۔جوان افراد میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں مسلسل اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟
دل کی صحت کے لیے مفید
سونف کو کھانے سے دل کی صحت کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔اس میں موجود فائبر سے امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والے عناصر جیسے ہائی کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔تحقیقی رپورٹس میں بھی دریافت کیا گیا ہے کہ فائبر سے بھرپور غذاؤں کے استعمال سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔فائبر سے ہٹ کر سونف میں میگنیشم، پوٹاشیم اور کیلشیئم جیسے اجزا بھی موجود ہوتے ہیں جو دل کو صحت مند رکھنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔
کیا اکثر رات کو اچانک ٹانگوں میں شدید تکلیف ہوتی ہے؟
مثال کے طور پر پوٹاشیم سے ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنا ممکن ہوتا ہے جو امراض قلب کا باعث بننے والا اہم عنصر ہے۔
کینسر سے ممکنہ تحفظ
سونف میں موجود طاقتور مرکبات سے دائمی امراض بشمول کینسر سے تحفظ مل سکتا ہے۔مثال کے طور پر سونف میں موجود anethole کینسر سے لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔فالج کی وہ انتباہی نشانیاں جو کئی ہفتوں یا مہینوں پہلے ظاہر ہو جاتی ہیںایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ anethole سے بریسٹ کینسر سے متاثر خلیات کی نشوونما کم ہو جاتی ہے۔جانوروں پر ہونے والے تحقیقی کام سے عندیہ ملتا ہے کہ سونف سے بریسٹ اور جگر کے کینسر سے تحفظ مل سکتا ہے۔اگرچہ تحقیقی نتائج حوصلہ افزا ہیں مگر انسانوں پر ابھی اس حوالے سے زیادہ تحقیق نہیں ہوئی۔
ڈینگی بخار کی علامات اور انتباہی نشانیاں جان لیں
ورم میں کمی لائے
سونف میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس سے جسمانی ورم میں کمی آتی ہے جس سے مختلف دائمی امراض سے تحفظ ملتا ہے۔
ذہنی صحت کے لیے مفید
جانوروں پر ہونے والی تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ سونف کا ایکسٹریکٹ عمر بڑھنے سے یادداشت میں آنے والی تنزلی کی رفتار کم کر سکتا ہے۔
پیٹ پھولنے اور گیس کے مسئلے سے نجات
سونف کے استعمال سے پیٹ پھولنے اور اضافی گیس سے نجات پانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

کیا اکثر کھانے کے بعد تھکاوٹ اور غنودگی کا احساس ہوتا ہے؟

اس کی وجہ یہ ہے کہ سونف میں فائبر موجود ہوتا ہے جبکہ یہ جراثیم اور ورم کش بھی ہے جس سے بھی نظام ہاضمہ کو فائدہ ہوتا ہے۔

اس مقصد کے لیے سونف کی چائے زیادہ مفید ہوتی ہے۔

قبض دور کرے
سونف کی چائے سے معدے کے مسلز کو سکون پہنچتا ہے جس سے قبض سے ریلیف میں مدد ملتی ہے۔

اس چائے کو پینے سے جسم کے اندر صفائی ہوتی ہے اور قبض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button