سائنس و ٹیکنالوجی

سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق ہدایات جاری

پشاور: خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق ہدایات جاری کردی گئیں۔نگران خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر کے تمام سرکاری ملازمین پر سوشل میڈیا کے کسی بھی پلیٹ فارم پر سیاسی، مسلكی گفتگو کرنے اور نظریہ پاکستان پر بحث ومباحثہ اور تجزیہ کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہےکہ کوئی بھی سرکاری ملازم کسی بھی میڈیا پلیٹ فارم میں حکومت کی واضح اجازت کےعلاوہ شرکت نہیں کرسکتا۔ ہدایات میں کہا گیا ہےکہ خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کے رولز پاکستان کے نظریے اور سلامتی کے خلاف اظہار خیال کرنے سے روکتے ہیں۔ہدایات میں کہا گیا ہے کہ قاعدہ نمبر 25 کے مطابق کوئی بھی سرکاری ملازم ایسا بیان نہ دے جس سے وفاق اور صوبائی حکومت متاثر ہوں، قاعدہ 21 کے مطابق کوئی بھی ملازم حکومت کی اجازت کے بغیر براہ راست یا با لواسطہ طور پر سرکاری معلومات کا تبادلہ نہیں کرسکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button