انٹرٹینمنٹ

ابھیشک کی نئی آنے والی فلم دیکھ کر امیتابھ آبدیدہ

بالی ووڈ اداکار ابھیشک بچن کی نئی آنے والی اسپورٹس ڈرامہ فلم گھومر کو دیکھ کر بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن آبدیدہ ہوگئے۔ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم کا تجزیہ کرنے کے لیے اسے دو بار دیکھا اور پھر کیونکہ اس میں بیٹا ابھیشک کام کررہا ہے تو اسلیے زیادہ غور سے دیکھا۔واضح رہے کہ ہدایتکار آر بالا کرشنن کی اس فلم میں ابھیشک بچن کے ساتھ سیامی کھیر اور شبانہ اعظمی مرکزی کرداروں میں ہیں۔ منگل کو اپنے بلاگ میں امیتابھ بچن نے تحریر کیا کہ اتوار کی دوپہر اور رات میں انہوں نے دو مرتبہ اسے دیکھا جس کے بعد وہ رو پڑے۔ انہوں نے فلم کے ڈائریکٹر آر بالا کرشنن کے کام کی بھی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے بہت اچھے انداز میں اسے پیش کیا ہے۔ جس میں ابھیشک ایک کرکٹ کوچ ہیں، فلم ایک معذور لڑکی کے عزم و ہمت پر مبنی کہانی ہے۔ واضح رہے کہ یہ فلم 18 اگست کو تھیٹر پر ریلیز ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button