کھیل

’آئرلینڈ کیخلاف شکست کی وجہ انفرادی ریکارڈز کو ترجیع دینا تھا

آئرلینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست پر سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر انفرادی ریکارڈز کو ترجیع دینے کا الزام عائد کردیا۔گزشتہ روز قومی ٹیم کو آئرلینڈ نے 3 میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دیکر پہلی بار گرین شرٹس کیخلاف ٹی20 فارمیٹ میں تاریخی فتح حاصل کی تھی۔اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ دیکھ رہا ہوں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی ذاتی اہداف کو ترجیح دے رہے ہیں، جسکا ٹیم کو نقصان اُٹھانا پڑرہا ہے! ٹیم انتظامیہ جلد اسکی نشاندہی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے تو ہی نتائج سامنے آئیں گے، کھلاڑیوں کو ٹیم کے بارے میں سوچنا پڑے گا ورنہ مسلسل شکستیں ہوتی رہیں گی۔واضح رہے کہ 2007 ورلڈکپ کے بعد پاکستان کو آئرلینڈ کے ہاتھوں کسی بھی فارمیٹ میں یہ دوسری شکست تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button