اہم خبرپاکستان

گیس لیکج سے گھر میں تباہی مچ گئی،، 4 افراد جھلس گئے، لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل

گیس لیکج سے گھر میں تباہی مچ گئی،، 4 افراد جھلس گئے، لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل

نوشہرہ میں گیس لیکج کے دوران گھر میں دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جھلس کر بری طرح زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے تاروجبہ کے شہری نے گھر میں انڈر گراؤنڈ چوری کا گیس کنکشن لے رکھا تھا، گزشتہ روز اچانک گیس لیکج ہونے کی وجہ سے دھماکا ہو گیا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جھلسنے کی وجہ سے 4 افراد بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد بتایا کہ شہری نے چوری کا گیس کنکشن لے رکھا تھا، سوئی گیس حکام نے کہا کہ دھماکا گیس پائپ لائن میں انڈر گراؤنڈ لیکج سے ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button