اہم خبرپاکستانتازہ ترین

سرکاری ملازمت کے خواہشمند بیروزگار نوجوانوں کیلئے اچھی خبر،حکومت کا یسا شاندار اقدام،جسکو سن کر ،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

سرکاری ملازمت کے خواہشمند بیروزگار نوجوانوں کیلئے اچھی خبر،حکومت کا یسا شاندار اقدام،جسکو سن کر ،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد: وفاقی وزارتوں اور ذیلی اداروں میں ملازمت کے خواہشمند بے روزگار نوجوانوں کے لیے خوشخبری ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 1 سے 19 تک 346 آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دیتے ہوئے ہر وزارت کے لیے الگ الگ این او سی جاری کیے ہیں۔ این او سی چھ ماہ کے لیے کارآمد ہوگا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سرپلس پول سے این او سی جاری کیے گئے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ این او سیز کے دفتری یادداشتوں کے مطابق وزارت نارکوٹکس کنٹرول میں گریڈ 1 سے 15 کے 247، ڈیفنس ڈویژن میں گریڈ 1 سے 15 کے 68، وزارت قومی صحت کے 6، وفاقی حکومت ٹی بی سینٹر راولپنڈی، وزارت دفاع کے تحت جونیئر سویلینسیکیورٹی آفیسر کی 2، کیبنٹ ڈویژن کے تحت نیشنل آرکائیوز آف پاکستان میں 9، اسسٹنٹ سیکریٹری وائلڈ لائف گریڈ 17 کا 1، شماریاتی آفیسر پاکستان پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ سینٹر کا 1، ڈپٹی ڈائریکٹر پاکستان پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ سنٹر، اسٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن میں 1 کی تعیناتی ہے۔ میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ کراچی میں ڈائریکٹر اور ایک اسٹاف ویلفیئر آفیسر، گریڈ 16 سے 19 کے 8 اور لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ آئی سی ٹی میں ویٹرنری آفیسر کی ایک خالی اسامی کی بھرتی کی منظوری دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button