امریکی سینیٹر باب مینینڈیز کرپشن سکینڈل پر مستعفی ہو گئے۔امریکی سینیٹر مینینڈیز پر بدعنوانی اور مصر کا ایجنٹ ہونے کی فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ڈیموکریٹک نیو جرسی کے گورنر فل مرفی ایک متبادل سینیٹر کا تقرر کریں گے۔باب مینینڈیز نے سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔امریکی سینیٹر باب مینینڈیز نے رشوت کے عوض مصری حکومت کے لیے کام کرنے کے الزامات کے بعد سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔نیو جرسی کے گورنر فل مرفی اور کچھ ڈیموکریٹس نے باب مینینڈیز سے سینیٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شفاف تحقیقات آگے بڑھ سکیں۔واضح رہے کہ سینیٹر باب مینینڈیز کے گھر کی تلاشی کے دوران ایک لاکھ ڈالر مالیت کا سونا اور چار لاکھ اسی ہزار ڈالر نقدی برآمد ہوئی تھی۔سینیٹر مینینڈیز کے خلاف 7 سال قبل ایک فوجداری مقدمہ چل رہا تھا لیکن جیوری کے تعطل کی وجہ سے وہ مقدمہ خارج کر دیا گیا تھا۔
0 0 1 minute read