لیبر پارٹی نے چائلڈ بینیفٹ کو دو بچوں تک محدود کرنے کی پالیسی ختم کرنے کے حق میں ووٹ دینے والے 7 ارکان کو معطل کر دیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق معطل ارکان میں سابق شیڈو چانسلر جان میکڈونلڈ بھی شامل ہیں۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ معطل کیے گئے ارکان میں عمران حسین، زارا سلطانہ، رچرڈ برگن اور دیگر شامل ہیں۔ پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والوں کو ایک مخصوص مدت کے لیے پارٹی سے نکال دیا جاتا ہے۔ برطانوی میڈیا نے کہا کہ موجودہ قوانین والدین کو یونیورسل کریڈٹ اور چائلڈ ٹیکس کریڈٹ لینے کی اجازت دیتے ہیں۔ ایس این پی ترمیم 103 کے مقابلے میں 363 ووٹوں سے مسترد کر دی گئی
0 0 Less than a minute