پاکستانتازہ ترین

مون سون کی موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری،صوابی میں سیلابی ریلے نے تباہی مچادی، بچے سمیت 4 افراد بہہ گئے

مون سون کی موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری،صوابی میں سیلابی ریلے نے تباہی مچادی، بچے سمیت 4 افراد بہہ گئے

صوابی؛ ملک کے مختلف اضلاع میں مون سون کی موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق موصلڈھر سے صوابی جانے والے نالے میں طغیانی آگئی، گوہاٹی، اڈینہ اور گاؤں زیدہ میں سیلابی ریلے میں ایک بچے سمیت 4 افراد ڈوب گئے جبکہ آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر میں لوئر سرلا اور برنالہ کا پانی اوور فلو ہو کر لوگوں کے گھروں اور بازاروں میں داخل ہو گیا۔ سیالکوٹ میں بارش سے نشیبی علاقے اور بڑی سڑکیں زیر آب آگئیں۔ نیکا پورہ، غوث پورہ، اردو بازار اور ریلوے روڈ پر بارش کا پانی جمع ہوگیا۔ دوسری جانب بھمبر، مردان، جہلم اور فیروز والا میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button