پاکستانتازہ ترین

آج اور کل کہاں کہاں بارش ہوگی، محکمہ موسمیات نے بتادیا

تیز مون سون ہواؤں کے زیر اثر کراچی میں آج اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے بدھ تک بارش کا امکان ہے، شہر میں آج ہلکی اور منگل کو تیز بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون سسٹم آج سندھ کو متاثر کرسکتا ہے، کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات نے تھرپارکر، عمرکوٹ اور حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کی ہے جب کہ آج بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان اور کشمیر میں مزید موسلادھار بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں آسمان پر بادلوں کا راج ہے جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے آج مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button