پاکستانکاروبار

سیمنٹ کا شعبہ بری طرح متاثر جولائی میں سیمنٹ کی فروخت میں بڑی کمی ریکارڈ، حکومت اپنی ٹیکس پالیسیوں پر نظرثانی کرے

سیمنٹ کا شعبہ بری طرح متاثر جولائی میں سیمنٹ کی فروخت میں بڑی کمی ریکارڈ، حکومت اپنی ٹیکس پالیسیوں پر نظرثانی کرے

کراچی: سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ جولائی کے مہینے میں سیمنٹ کی فروخت میں 6.81 فیصد کمی ہوئی ہے۔سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ سال 2024 میں جولائی کے مہینے میں سیمنٹ کی فروخت 2.463 ملین ٹن تھی، جولائی کے مہینے میں سیمنٹ کی برآمد میں اضافہ ہوا اور اس میں 21.65 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔جولائی میں سیمنٹ کی برآمد 547 ہزار 162 ٹن رہی، ٹیکسز اور بڑھتی ہوئی لاگت سے سیمنٹ کا شعبہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اپنی ٹیکس پالیسیوں پر نظرثانی کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button