پاکستانکشمیر

وزیراعظم کا 5 اگست کو کشمیریوں سے یک جہتی کے اظہار کے لئے مظفرآباد جانے کا امکان

وزیراعظم کا 5 اگست کو کشمیریوں سے یک جہتی کے اظہار کے لئے مظفرآباد جانے کا امکان

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت یوم استحصال کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کشمیریوں کے حق آزادی کی حمایت میں 5 اگست کو یوم استحصال کے طور پر منایا جائے گا۔ مسئلہ کشمیر، کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارتی وعدوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ بیان کے مطابق اجلاس میں پاکستانی اور کشمیری قیادت کی مشترکہ مرکزی تقریب کے انعقاد کی بھی منظوری دی گئی۔ جبکہ وزیراعظم کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 5 اگست کو مظفرآباد جانے کا بھی امکان ہے۔. شہباز شریف 5 اگست 2019 کے یک طرفہ اور غیر قانونی بھارتی اقدامات کی شدید مذمت کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف ’’یوم استحصال‘‘ کے موقع پر اہم پالیسی بیان بھی دیں گے۔ اس کے حوالے سے خصوصی نشریات نشر کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو غیر قانونی طور پر ختم کر دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button