اہم خبر

فیض حمید کے بعد مزید 3ریٹائرڈ فوجی آفیسرز کو تحویل میں لے لیا: آئی ایس پی آر

فیض حمید کے بعد مزید 3ریٹائرڈ فوجی آفیسرز کو تحویل میں لے لیا: آئی ایس پی آر

اسلام آباد: سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی گرفتاری کے بعد تین ریٹائرڈ فوجی افسران کو حراست میں لے لیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تینوں ریٹائرڈ افسران فوجی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے، تینوں ریٹائرڈ افسران کے خلاف کورٹ مارشل کا حکم دیا گیا۔ کارروائی کے لیے تحقیقات کی جائیں گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 3 ریٹائرڈ افسران فوجی نظم و ضبط کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے، یہ افسران مخصوص سیاسی مفادات کی ملی بھگت سے عدم استحکام کو ہوا دے رہے تھے۔ ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ تینوں افسران کو کورٹ مارشل کی کارروائی کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا تھا جب کہ ریٹائرڈ افسران اور ان کے ساتھیوں سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button