پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

انٹرنیٹ کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی ’’فائر وال‘‘ لگانے کا تجربہ کامیاب

انٹرنیٹ کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی ’’فائر وال‘‘ لگانے کا تجربہ کامیاب

انٹرنیٹ کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی فائر وال لگانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے والا مواد پہلے فائر وال سے گزرے گا۔ انٹرنیٹ کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی فائر وال لگانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام اور دیگر پلیٹ فارمز پر حفاظتی فائر وال کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ منگل کی رات کو کیا گیا۔ماہرین کے مطابق اب جو بھی صارف انٹرنیٹ پر کوئی بھی مواد اپ لوڈ کرتا ہے وہ سب سے پہلے ‘فائر وال’ پر جائے گا اور وہاں سے گزرنے کے بعد اسے اپ لوڈ کرے گا۔سیفٹی فائر وال کی مدد سے کسی بھی سوشل ایپ سائٹ پر غیر معمولی سرگرمی کرنے والے صارف یا صارفین کو فوری طور پر ٹریس کیا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ سیفٹی فائر وال کی تنصیب کے بعد تمام سوشل میڈیا نارمل ہے۔ واضح رہے کہ ڈیجیٹل دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نیا انٹرنیٹ سیکیورٹی نیٹ ورک سسٹم ’فائر وال‘ نصب کرنے کا عمل گزشتہ ماہ جولائی میں شروع کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button