کھیل

شکیب الحسن کو جنوبی افریقا کیخلاف ہوم سیریز کھیلنے کا گرین سگنل مل گیا

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کھیلنے کا گرین سگنل مل گیا۔ پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کے بعد وہ انگلینڈ چلے گئے اور پھر بھارت میں ٹیم میں شامل ہوئے۔اس حوالے سے بی سی بی کرکٹ آپریشنز شہریار نفیس کا کہنا ہے کہ شکیب الحسن کے بنگلہ دیش میں کھیلنے سے کوئی مسئلہ نہیں، حکومت کی جانب سے واضح پیغام ہے کہ کسی کو غیر منصفانہ طور پر ہراساں نہیں کیا جائے گا۔ شہریار نفیس نے کہا۔ شکیب الحسن کا انجری یا فارم کی وجہ سے منتخب نہ ہونا الگ بات ہے، ان کے کھیلنے میں کوئی حرج نہیں۔ حکومتی قانونی مشیر نے شکیب الحسن کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا کہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button