کھیل

ویمن ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے دبئی پہنچ گئی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گئی۔ کپتان فاطمہ ثناء کی قیادت میں ویمن کرکٹ ٹیم دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچی۔ پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم آج آرام کرے گی، ویمن کرکٹ ٹیم کل سے پریکٹس شروع کرے گی۔ خواتین کرکٹ ٹیم پہلا وارم اپ میچ 28 ستمبر کو سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی، ٹیم دوسرا وارم اپ میچ 30 ستمبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اپنا افتتاحی میچ جمعرات 3 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button