دنیا

حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار زندہ ہیں: ترجمان حماس

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی کا کہنا ہے کہ غزہ میں حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار زندہ اور خیریت سے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کی سیاسی اور عسکری قیادت مکمل رابطے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ یحییٰ سنوار غزہ میں اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی قیادت کر رہے ہیں اور ان سے رابطہ منقطع کرنے کا اسرائیلی پروپیگنڈہ غلط ہے۔ڈاکٹر خالد قدومی کا کہنا ہے کہ اسرائیل جھوٹی خبریں پھیلا کر فلسطینی عوام کے حوصلے پست کرنا چاہتا ہے۔حماس کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل عظیم فلسطینی عوام کے ثابت قدم جذبے کو کبھی شکست نہیں دے سکے گا۔واضح رہے کہ اسرائیل کے ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ نے غزہ میں فضائی حملے کے دوران یحییٰ سنوار کی شہادت کا دعویٰ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button