برطانوی وزیراعظم سر کیر اسٹارمر نے برطانوی شہریوں کو فوری طور پر لبنان چھوڑنے کی ہدایت کی۔برطانوی وزیراعظم نے لبنان سے برطانوی شہریوں کو نکالنے کے لیے قبرص میں 700 فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ فیصلے برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی کی زیر صدارت ہونے والے کوبرا اجلاس میں کیے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انخلاء میں مدد کے لیے دو بحری جہاز پہلے ہی خطے میں موجود ہیں۔رائل ایئر فورس کے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو بھی کھڑے رہنے کا حکم دیا گیا تھا۔
0 1 Less than a minute