سعودی عرب نے لبنان میں جاری صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں تشدد، سلامتی اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات خطرناک ہوں گے۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں۔ خطے اور عوام کو جنگ کے خطرات سے دور رکھا جائے۔ سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری، فریقین خطے میں تنازعات کے خاتمے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔
0 1 Less than a minute