مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی 3 اکتوبر کو لندن روانگی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف دو ماہ لندن میں قیام کریں گے، وہاں ان کا چیک اپ ہوگا، فزیشن ڈاکٹر عدنان بھی نواز شریف کے ساتھ روانہ ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز میں ٹکٹ بھی بک کروائی ہے، پرسنل سیکرٹری عابد جان بھی ان کے ساتھ لندن جائیں گےواضح رہے کہ نواز شریف 4 سال بعد 21 اکتوبر 2023 کو لندن سے پاکستان واپس آئے تھے۔