پاکستانتازہ ترین

لگتا ہے سیاسی جماعت مسلم لیگ ن نہیں الیکشن کمیشن ہے: لطیف کھوسہ کے بیان نے ن لیگیوں کو آگ بگولہ کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ لگتا ہے سیاسی جماعت مسلم لیگ ن نہیں بلکہ الیکشن کمیشن ہے۔ ارکان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرکے انہیں سخت سزا دی جائے۔لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کو بلڈوز کرنے کے بعد اب عدلیہ کو اپنا غلام بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے حکومت سے انحراف کی منظوری کے بعد وہ اس قانون سازی میں ان کی حمایت نہیں کریں گے۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہر چیز میں ترامیم ہوئی ہیں لیکن اس وقت بچے بچہ جانتا ہے کہ یہ سب جسٹس منصور علی شاہ کو چیف جسٹس بننے سے روکنے کے لیے کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ تمام اختیارات آئینی عدالت کو دینا چاہتے ہیں اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو تین سال کے لیے چیف جسٹس بنانا چاہتے ہیں۔ ہیںلطیف کھوسہ نے کہا کہ جب بھی ملک میں کسی کی توسیع کا معاملہ سامنے آتا ہے تو ملک میں ہیجان کی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے حوالے سے پالیسی وہی ہوگی جو بانی پی ٹی آئی نے کہی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button