پاکستانتازہ ترین

ڈی سی آفس میں سکول کی چھت گرنے سے35بچے زخمی ، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز مظفر گڑھ ڈی سی آفس میں سکول کی چھت گرنے کی خبر ملتے ہی پریشان ہو گئیں۔ وزیراعلیٰ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن کو اجلاس سے جائے حادثہ پر پہنچنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر سے اس واقعہ کی رپورٹ طلب کی جس میں وساندے والی میں ایک نجی اسکول کی چھت گرنے سے 35 بچے زخمی ہوئے۔وزیراعلیٰ نے واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اور گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے اسکول کی چھت کے نیچے گرنے والے بچوں کے لیے فوری ریسکیو آپریشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو فوری طور پر بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ سرکاری اور نجی اسکولوں میں حفاظتی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button