پاکستانتازہ ترین

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور جاں بحق، قتل کا مقدمہ درج

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سوئے ہوئے 7 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے جب کہ 7 مزدوروں کے قتل کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی پنجگور میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔ خدا بدان کے علاقے میں کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں نے 7 بے گناہ مزدوروں کو بے دردی سے قتل کر دیا جب کہ واقعے میں 2 مزدور زخمی بھی ہوئے۔واقعے کے بعد پولیس، سیکیورٹی اہلکار اور کارکن جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جہاں سے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام مزدوروں کا تعلق پنجاب سے ہے جنہیں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے دہشت گردوں نے بے دردی اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ مارا گیا۔ جاں بحق افراد پنجگور کے علاقے خدا بدان میں مکان کی تعمیر کا کام کر رہے تھے جن کا تعلق پنجاب کے علاقے ملتان سے تھا۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ساجد ولد اللہ بخش، فیاض ولد اللہ دتہ، خالد ولد فدا حسین، شفیق ولد فیض بخش، افتخار ولد اقبال سلمان ولد فیاض اور بلال ولد شوکت کے نام سے ہوئی ہے۔ کیا گیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button