آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک ایکسچینج میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 64 پیسے پر تھا۔آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 323 پوائنٹس کی کمی سے 80 ہزار 968 پر آگیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 81 ہزار 292 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
0 0 Less than a minute