کراچی: دو مختلف ٹریفک حادثات، 3 افراد جاں بحق، 34 زخمی
کراچی: کراچی میں نیشنل ہائی وے اور سپر ہائی وے پر دو مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور 34 زخمی ہوگے، جن میں بس ڈرائیور سمیت تین افراد کی حالت تشویشناک ہے۔نیشنل ہائی وے پر لانڈھی بچہ جیل کے قریب بس اور کوسٹر میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کوسٹر وین نجی کمپنی کے ملازمین کو لے جا رہی تھی۔ حادثہ دونوں ڈرائیورز کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ادھر سپر ہائی وے کاٹھور موڑ کے قریب باراتیوں کی بس اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوا، حادثے کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہوگئے، بس ڈرائیور کی حالت تشویشناک ہے، حادثے کا شکار افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے۔
0 1 1 minute read