اسلام آباد: (
) پاکستانی سفارتخانہ سربیا نے کہا ہے کہ مہنگائی نے ماضی کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے۔پاکستانی سفارتخانے سربیا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے ملازمین تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، مہنگائی نے سارے ریکارڈ توڑ دئیے، فیسیں نہ دینے پر بچوں کو اسکولوں سے نکالا جا رہا ہے، کیا یہ ہے نیا پاکستان ؟ ہم کب تک خاموش رہیں گے۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سربیا میں پاکستانی سفرتخانے کے ٹویٹر، فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک ہوگئے ہیں، اکاؤنٹس پر پوسٹ کئے جانیوالے پیغامات کا سفارتخانے سے تعلق نہیں۔