کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کیلئے راجستھان روانہ
بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل ممبئی ایئرپورٹ سے راجستھان کے لئے روانہ ہوگئے۔اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے شادی کے حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے لیکن بھارتی میڈیا نے اس مشہور جوڑی پر نظر رکھی ہوئی ہے۔ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے دونوں بھارتی اداکار بہت خوش نظر آ رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل جن کی شادی کی تقریب 9 دسمبر کو راجستھان کے علاقے مادھوپور کے سکس سینس ریزوٹ میں ہورہی ہے جبکہ شادی کی تقریبات کا آغاز 7 دسمبر کو سنگیت سے ہوجائے گا اور 8 دسمبر کو مہندی کی رسم ہوگی۔واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل 2 سال سے ایک ساتھ ہیں۔
0 0 1 minute read