Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
نور مقدم قتل کیس میں ظاہر جعفر کو سزائے موت پر مریم نواز کا رد عمل آ گیا - Dailyghaznavi
موسم

نور مقدم قتل کیس میں ظاہر جعفر کو سزائے موت پر مریم نواز کا رد عمل آ گیا

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت پر رد عمل سامنے آ گیا۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے لکھا کہ ظاہر جعفر کے جرائم صرف عصمت دری اور قتل تک ہی محدود نہیں تھے، ظاہرجعفر نے پیسا اور اثر و رسوخ متاثرہ کی ساکھ پر حملے کے لیے استعمال کیا۔ شاید یہ واحد جرم ہے جہاں متاثرہ شخص ملزم بن جاتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نور مقدم کی عصمت دری اور قتل سے انسانیت کے ضمیر پر لگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button