این سی او سی نے کورونا ایس او پیز میں توسیع کردی
اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا ایس او پیز میں 15 فروری تک توسیع کردی۔
این سی او سی کی جانب سے کورونا ایس او پیز میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ایس او پیز میں 31 جنوری سے 15 فروری تک توسیع کی گئی ہے۔
این سی او سی کا کہنا ہےکہ ایس او پیز کا جائزہ اجلاس 10 فروری کو ہوگا جس میں کورونا ایس او پیز کے حوالے سے فیصلہ کیاجائے گا۔
این سی او سی نے کہا ہےکہ وفاق کی تمام اکائیاں کورونا ایس او پیز میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کریں۔