اہم خبر

ہائی ٹیکنالوجیز کے سبب بیجنگ 2022 ونٹر اولمپکس کی دنیا بھر میں پزیرائی

میڈیا کمپنیز کے بیجنگ ونٹر اولمپکس 2022 کے حوالے سے جاری اعدادوشمار کے مطابق، بیجنگ 2022 سرمائی اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز چائنا میڈیا گروپ (سی ایم جی) کے متعدد پلیٹ فارمز پر 62.814 بلین سے زیادہ آراء کے ساتھ اختتام پزیر ہوئے ہیں۔ چین کے نشریاتی حقوق رکھنے والے براڈکاسٹر کے طور پر، CMG چائینہ میڈیا گروپ نے گیمز کی اپنی کوریج میں 5G+4K/8K+AI ٹیکنالوجی کا اطلاق شامل کیا اور دنیا کے معروف 4K/8K الٹرا ہائی ڈیفینیشن میں ایونٹ کی براہ راست نشریات پیش کی گئیں۔ (UHD) چائینہ میڈیا گروپ نے بیجنگ اولمپکس پیرااولمپکس کے حوالے سے ایک اولمپک چینل شروع کیا، جو دنیا کا پہلا 24/7، 4K UHD سیٹلائٹ ٹیلی ویژن اسپورٹس چینل ہے، جس سے اولمپک شائقین کو ان کے پسندیدہ کھیلوں، کھلاڑیوں اور اولمپک کی متعلقہ سٹوریز کے حوالے اے سارا سال، دن کے 24 گھنٹے کوریج سے لطف اٹھانے کا موقع حاصل ہوا۔ میڈیا کمپنی کی جانب سے پہلی بار افتتاحی اور اختتامی تقریبات کے 8K بین الاقوامی عوامی سگنل بھی تیار کیے گئے جس سے دنیا بھر کے سامعین کے لیے ایک موثر بصری تجربہ حاصل ہوا۔ دریں اثنا، کھیلوں کی تقریبات کی عوام کو لائیو کوریج بہم پہنچانے کے لیے بیجنگ، شنگھائی، تیانجن اور چونگ کنگ سمیت ملک بھر کے 34 شہروں میں عوامی علاقوں میں بڑی UHD اسکرینیں نصب کی گئیں۔ اسپیڈ اسکیٹنگ ایونٹس کی کوریج کے لحاظ سے، سی ایم جی نے "چیتا” متعارف کرایا، جو ایک انتہائی تیز رفتار 4K آربیٹل کیمرہ سسٹم ہے جو کہ اسپیڈ سکیٹنگ ایونٹس میں کھلاڑیوں کی پوزیشن کو حقیقی وقت میں مہارت اور سہولت کیساتھ پیش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 25 میٹر فی سیکنڈ، تک تیز تر ہوتی ہے۔ جو ایتھلیٹس سے تیز تر ہوتی ہے کیونکہ ٹاپ ایتھلیٹ 20 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے سکیٹنگ کی رفتار تک بڑھ سکتے ہیں۔ چائینہ میڈیا گروپ کے مطابق، عنوانات، جیسے #Thank You Cheetah، #CMG’s Cheetah Runs Faster Than Athletes، نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 160 ملین سے زیادہ آراء اکٹھی کیں۔ فور-کے ہائی ڈیفینیشن کیمرہ سسٹم چیتا اسپیڈ اسکیٹنگ کے ایونٹس کو کامیابی سے ریکارڈ کرتا ہے۔ تیز رفتار ٹرین پر سی ایم جی، فائیو جی لائیو اسٹریمنگ اسٹوڈیو سی ایم جی نے ہائی اسپیڈ ریلوے پر ایک جدید ترین لائیو اسٹریمنگ اسٹوڈیو بھی شروع کیا، جو بیجنگ کو اولمپک کے شریک میزبان شہر ژانگ جیاکاؤ سے جوڑتا ہے، یوں تیز رفتار ٹرین پر UHD ٹی وی کی براہ راست نشریات فراہم کرتا ہے۔ دریں اثنا، سی سی ٹی وی نیوز، نیو میڈیا، اور Yangshipin نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے اشاروں کی زبان کے اینکر اور AI مترجم کے ساتھ ذاتی نوعیت کی گیم دیکھنے کی خدمات پیش کیں جس نے 430 ملین سماعت سے محروم افراد کو ونثر اولمپکس کے کھیلوں کا بہتر لطف حاصل کرنے کے حوالے سے سہولت فراہم کی۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (IOC) نے قبل ازیں CMG کو ایک خط ارسال کیا، جس میں میڈیا کمپنی کی گیمز کی کامیاب کوریج کے حوالے سے اس کی کوششوں اور خدمات کے حوالے سے تعریف کی گئی۔ آئی او سی کے صدر تھامس باخ نے سی ایم جی کی نشریات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کوریج پیمانے اور کامیابی کی بے مثال ریکارڈ سطع پر پہنچنے میں کامیاب رہی ہے اور اس حوالے سے چین نے جدید اسلوب سے ایک نیا ٹرینڈ دنیا کو متعارف کروایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button