اسلام آباد: حکومت نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے نمٹںے کے لیے پلان تیار کر لیا، اسلام آباد کے ریڈ زون کو کنٹینر لگاکر سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ریڈ زون کو جانے والے راستوں کو آج رات تک سیل کیے جانے کا امکان ہے ، ریڈزون جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کو کھلا چھوڑا جائے گا۔صورتحال سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت داخلہ سے بھی پلان طلب کرلیا، جبکہ اس حوالے سے منگل کے روز وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی متوقع ہے۔وزارت داخلہ کی رپورٹ کی روشنی میں وفاقی کابینہ اہم فیصلوں کی منظوری دے گی ، اجلاس میں پنجاب پولیس ،ایف سی اور رینجرز کی خدمات حاصل کرنے سے متعلق بھی فیصلہ کیا جائے گا۔
0 1 1 minute read