لاہور:لاہور پولیس نے بڑی کارروائی کے دوران پی ٹی آئی رہنما کے گھر سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ برآمد شدہ اسلحے میں 13 ایس ایم جی رائفل، درجنوں پستول اور سیکڑوں گولیاں شامل ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سہیل چودھری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہمارے پاس اطلاعات تھی کہ بھاری تعداد میں اسلحہ لاہور لایا جا رہا ہے، کل رات موٹروے کے قریب گاڑیوں کا تعاقب کیا گیا جن میں اسلحہ تھا، گاڑیاں ایک نجی سوسائٹی میں جاکر بجاش نیازی کے گھر رکیں۔ پولیس پہنچی تو ملزمان فرار ہو گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے گاڑیوں کی تلاشی لی تو بڑی تعداد میں اسلحہ ملا، یہ اسلحہ لانگ مارچ کیلئے استعمال ہونا تھا، فرار ملزموں کو جلد پکڑ لیں گے۔
0 0 1 minute read