اسلام آباد (……) چیف کمشنر اسلام آباد/چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد/ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی عرفان نواز میمن کی خصوصی ہدایت پر چیف میٹروپولیٹن آفیسر کیپٹن (ر) سید علی اصغر کی زیر نگرانی ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کلچر اینڈ ٹورازم ایم سی آئی/سی ڈی اے کے زیر اہتمام آرٹ اینڈ کرافٹس ویلج میں ایم سی آئی کیپیٹل سپورٹس ایوارڈ کا انعقاد کیا گیا۔ ایوارڈ سرمنی میں نیشنل اور انٹرنیشنل ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کلچر اینڈ ٹورازم میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسروں اور ایمپلائز میں بھی ایوارڈ تقسیم کیے گئے۔ فوکل پرسن ایم سی آئی ڈاکٹر ایم عبداللہ تبسم کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد/ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی عرفان نواز میمن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ایوارڈ حاصل کرنے والے افسروں میں عامر شہزاد (ڈائریکٹر سپورٹس کلچر اینڈ ٹورازم ایم سی آئی), ڈاکٹر ایم عبداللہ تبسم (فوکل پرسن ایم سی آئی), قمر الدین جونیجو (ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ کلچر)، رانا ہارون رشید (اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول)، چوہدری شہزاد یاسین (اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ کلچر)، ظفر حیات (اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورازم) اور مہروز اختر (ڈویژنل آڈٹ آفیسر) شامل ہیں جبکہ کھلاڑیوں میں خضر رشید ( براونز میڈلسٹ ساؤتھ ایشین گیمز)، محمد علی لاروش (نیشنل براونز میڈلسٹ بیڈمنٹن)، محمد عبداللہ نزیر (انٹرنیشنل پلیئر ٹیبل ٹینس)، راحیلہ کاشف (نیشنل ٹیبل ٹینس پلیئر)، جویریہ مقدس (نیشنل والی بال پلیئر)، شوکت خان (انٹرنیشنل براونز میڈلسٹ باکسنگ)، نیلوفر شیرازی (سترہ منٹ میں ہاتھ سے ہزار اینٹیں توڑنے کی ریکارڈ ہولڈر)، اظہر فاروق (نیشنل یونیورسٹیز گیمز گولڈ میڈلسٹ)، ذیشان قیوم (سینیئر سپورٹس رپورٹر پی ٹی وی نیوز)، فیضان ریاض (کرکٹ چیمپئن)، علی سرفراز (کرکٹ چیمپئن)، عائشہ اقبال ( نیشنل باکسنگ سلور میڈلسٹ)، شیراز خان (کوالیفایڈ کرکٹ کوچ)، ریحانہ جافر (نیشنل ہاکی چیمپئن)، ثناء محمود (نیشنل فٹبال چیمپئن)، کومل سجاد (نیشنل ہاکی چیمپئن)، مس عافیہ (بلیک بیلٹ ان نیشنل کراٹے چیمپئن شپ)، محمد طاہر (سپورٹس آفیسر اسلام آباد پولیس) اور شاہد طارق (گولڈ میڈلسٹ مارشل آرٹس) شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے تمام ایوارڈ ہولڈرز میں ایوارڈ تقسیم کیے۔ اور ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کلچر اینڈ ٹورازم کے ڈائریکٹر عامر شہزاد اور انکی پوری ٹیم کو کامیاب ایوارڈ سرمنی منعقد کروانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایم سی آئی کیپیٹل سپورٹس ایوارڈ کھلاڑیوں کی حاصلہ افزائی کرنے کیلئے بہت ایم قدم تھا اور مستقبل قریب میں بھی اس طرح کے پروگرامز منعقد کروائے جائیں گے۔ کیونکہ کھلاڑیوں کا کردار عام شہریوں کی نسبت بہت بہتر ہوتا ہے جو اسکے لیے زندگی کے معاملات سنبھالنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
0 0 2 minutes read