گوجرخان(شبیر کھوکھر )پوٹھوہار پریس کلب کےسینئر صحافی راجہ اسد محمود پر پولیس تھانہ گوجرخان کی طرف سے جھوٹی ایف آئی آر کے اندراج اور چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کرنے پر صدر احمد نواز کھوکھر کی قیادت میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،جو پریس کلب سے شروع ہوا اور جی ٹی روڈ سے ہوتا ہوا ڈی ایس پی آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوا،مظاہرہ شروع ہونے سے قبل گوجرخان بار کے سابق صدر شاہد عباس کیانی، پی پی پی تحصیل کے جنرل سیکٹری محسن صغیر بھٹی اور تاجر اتحاد گروپ کے صدر مرزا وقاص اکبر نے خطاب کیا اور راجہ اسد و فیملی کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمہ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ وکلا اور تاجر صحافیوں کے ساتھ ہیں مظاہرے کے دوران مظاہرین نے مقامی ڈی ایس پی،ایس ایچ او اور پولیس گردی کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی،مظاہرے میں پریس کلب مندرہ دولتالہ سوہاوہ روات کلرسیداں، بیول سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور پوٹھوہار ریجن کے صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،ڈی ایس پی چوہدری نواز کے آفس کے سامنے مظاہرین نے جلسہ کی شکل اختیار کر لی،جس سے صدر پوٹھوہار پریس کلب احمد نواز کھو کھر،پوٹھوہار یونین آف جرنلسٹس کے صدر ڈاکٹر عتیق فرہاد،گوجر خان یونین آف جرنلسٹں کے راہنما چوہدری محمد اخلاق،مندرہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری خالد محمود قریشی گوجرخان میڈیا سنٹر کے یاور منیر ملہوترا ،سوہاوہ پریس کلب کے چئیرمین احسن وحید،روات پریس کلب کے طاہر محمود،سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فورم کے صدر ازرم خیام،چیئرمین مرزاشاہد محمود،صابر حسین صدیقی، ریجنل یونین آف جرنلسٹس تحصیل گوجر خان کے جنرل سیکرٹری مرزا ندیم مرکزی یونین آف جرنلسٹس کے وائس چئیرمین راجہ عمر لطیف،صدر زاہد شفیق قریشی، پوٹھوہار پریس کلب کے سابق صدر عامر وزیر ملک،سابق صدر خان لیاقت،سابق جنرل سیکرٹری ملک جاوید اقبال اور خالد محمود جنجوعہ نے اظہار خیال کیا اور راجہ اسد کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمہ قائم کرنے کی شدید مذمت کی،اس موقع پر صدر احمد نواز کھوکھر نے کہا کہ تاریخ کے جھوٹے ترین مقدمے کے ذمہ دار ڈی ایس پی چودھری نواز، ایس ایچ او چوہدری نذیر گھیبہ اور اے ایس آئی عظمت عباس اور کاشف ہیں،موقع پر احمد نواز کھو کھر نے پولیس کی خبروں کے بائیکاٹ، ڈی ایس پی چودھری نواز اورایس ایچ او نذیر گھیبہ کے تمام پریس کلبوں میں داخلے پر پابندی، اور تمام پولیس افسران کی پریس کانفرنسز کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔اور کہا کہ جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کے مرتکب ڈی ایس پی چوہدری نواز اور ایس ایچ او نذیر گھیبہ کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر بلیک لسٹ کیا جائے اور ڈویژن بدر کیا جائے-اے ایس آئی کاشف اور اے ایس آئی عظمت کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتار کیا جائے اور جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے،اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو جلد ہی اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے۔
0 0 2 minutes read



