اہم خبر

ریمدان – گبد” سرحد کا افتتاح، پاک ایران کے معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے کا ایک اہم قدم

"ریمدان – گبد” سرحد کا افتتاح، پاک ایران کے معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے کا ایک اہم قدمہے
"ریمدان – گبد” سرحد کا افتتاح، پاک ایران کے معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے کا ایک اہم قدم ہے
اسلام آباد، (شیبا مہر)پاکستانی وزیر خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ "ریمدان – گبد” سرحد کا افتتاح، پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے کا ایک اہم قدم۔

یہ بات "زاہد حفیظ چودھری” نے ہفتہ کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ نئی بارڈر کراسنگ کا افتتاح پڑوسی ملک کے ساتھ تعاون کو مستحکم کرنے کے تناظر میں ہے۔
حفیظ چودھری نے کہا کہ اس کراسنگ کا افتتاح ایران اور پاکستان کے مابین تجارتی تعلقات کو بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان نقل و حمل اور سفر کو آسان بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی تعلقات کو مضبوط بنانا نئے بارڈر کراسنگ کے افتتاح کا بنیادی مقصد ہے ، جو اس وقت کی ضرورت اور ایران اور پاکستان کی دونوں اقوام کے مشترکہ مطالبہ کے عمل کی عکاسی کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ایرانی وزیر سڑک اور شہری ترقی "محمد اسلامی”، ایرانی اور پاکستانی دوسرے حکام کی موجودگی میں دشتیاری شہر میں ریمدان گبد کی سرحد کا باضابطہ افتتاح کردیا گيا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button