اہم خبر

ملک میں کورونا کے وار تیز، گزشتہ ،چوبیس گھنٹوں میں 82 اموات، سب سے زیادہ متاثرہ شہر ایبٹ آباد

ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا سے مزید 82 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں سب سے زیاد اموات پنجاب اور دوسر ے نمبر پر سندھ میں ہوئیں ۔کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کا تناسب سے زیادہ ایبٹ آ باد میں دیکھنے میں آیا ہے جہاں شرح 40.32 تک پہنچ گئی ہے ۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے مزید 1704 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا وائرس کے فعال کیسوں کی تعداد 40 ہزار 261 ہوگئی۔ملک بھر میں 82 اموات ہوئیں ہیں جن میں سے 71 اموات ہسپتالوں میں ہوئیں جبکہ11 افراد نے ہسپتالوں سے باہر اپنے گھروں میں دم توڑا ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 594 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھرمیں اب تک 63 لاکھ 70 ہزار 707 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 60 ہزار 672 ہوگئی، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار 937 ہے۔

این سی اوسی کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 5 ہزار 484، پنجاب ایک لاکھ 32 ہزار 526 کیسز، خیبرپختونخوا 55 ہزار 450، بلوچستان میں 17 ہزار950 کیسز، اسلام آباد 36 ہزار 416، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 831 کیسز رپورٹ ہوئے۔

کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کا تناسب 40.32 فیصد پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں رہا جبکہ دوسرے نمبر پر حیدرآباد22.12 اور تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ کیس کراچی میں سامنے آ رہے ہیں جہاں تناسب 12.54 پر پہنچ گیاہے ۔ملک بھر میں 2398 افراد کی حالت کورونا وائرس کے باعث تشویشناک ہے اور اس میں روزانہ کی بنیاد پر تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہاہے ۔

صوبوں میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کا تناسب سے سے زیادہ 10.67 فیصد بلوچستان میں رہا جبکہ دوسرے نمبر پر سندھ 6.29 فیصد، کے پی کے 5.67 فیصد، پنجاب 4.22 فیصد، اسلام آباد 3.41 فیصد، آزاد کشمیر 4.32 فیصد اور گلگت بلتستان میںایک فیصد تناسب رہا ۔

کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے شرح لاہور میں 5.80 فیصد راولپنڈی میں 7.36 فیصد، فیصل آباد 5.47 فیصد، ملتان 5.25 فیصد، پشاور 4.03 فیصد، سوات 4.61 فیصد، کوئٹہ 8.26 فیصداور میر پور میں 8.96 فیصد ر ہا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button