ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے بانی و سیکرٹری جنرل چئیر مین ایوارڈز کمیٹی سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکیؒ لاہور نے اپنے ایک احتجاجی بیان میں بڑے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی حکومتی شخصیت یاثقافتی ادارہ کے سربراہ نے میری طبیعت کی ناسازی کے دوران خیریت دریافت کرنا گورا نہیں کیا اور نہ ہی کسی خط کا جواب دیا۔ سید سہیل بخاری نے کہا کہ میں نے 38سال ثقافتی، سماجی، ادبی خدمات سرانجام دیں ہیں کیا یہاں پرصر ف رونے والے کو ہی پوچھا جاتا ہے یا کسی کی مصنوعی رونے کی ویڈیو وائرل ہوجائے تو تمام میڈیاحرکت میں آجاتا ہے۔ ثقافتی ادارے فوری اجلاس طلب کرکے مالی امداد کی منظوری دیتے ہیں میں نے ایشین میڈیا ایوارڈز کی 4تقریبات منعقد کیں مگر ایک کالم نگاردوست کے علاوہ میرے لئے کوئی کالم نہیں لکھا۔ میں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور حکومتی اداروں کو بھی خطوط لکھے یک میڈیا کے دوستوں نے میری طبیعت کی ناسازی کی خبریں بھی شائع کیں مگر حکومتی ایوانوں میں کوئی ہلچل نہیں مچی۔ سید سہیل بخار ی نے کہا کہ صحت یابی کے بعد دوبار ہ ثقافتی، سماجی، ادبی سرگرمیوں کا آغاز کرونگا اور ثقافتی ڈاکوؤں کے بارے میں اہم پریس کانفرنس میں انکشافات کرونگا کہ وہ کس طرح اداروں میں رہ کر کڑوڑپتی بن گئے۔
0 3 1 minute read