اہم خبر

ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے کرسمس کے موقع پر مقامی چرچ میں بچوں کے درمیان تحائف تقسیم کرنے کی ایک تقریب منعقد کی گئی

ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے کرسمس کے موقع پر مقامی چرچ میں بچوں کے درمیان تحائف تقسیم کرنے کی ایک تقریب منعقد کی گئی، تقریب کے اختتام پر کرسمس کیک بھی کاٹا گیا اور مذہبی ہم آہنگی کو درشاتے ہوئے ایک دوسرے کو کیک کھلایا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری کراچی بار جناب عامر نواز ایڈوکیٹ نے اس خوشی کے موقع پر چرچ میں موجود عیسائی برادری سے بات کرتے ہوئے فرمایا کہ حقوق اللّٰہ معاف ہیں لیکن حقوق العباد نہیں، پاکستان کا قانون تمام اکائیوں کے لیے یکساں ہے اور پاکستانی عدالتوں میں رنگ، نسل، ذات، برادری اور مذہب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے فیصلے کیئے جاتے ہیں، انہوں نے پاکستان میں بسنے والی تمام عیسائی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا آپکی خوشی میں خود کو پا کر بے حد خوشی ہوئی۔ ان کے ساتھ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کے لیگل ایڈوائزر جناب جمشید شیخ صاحب بھی موجود رہے۔

چیئرمین ایچ آر سی پی کے جناب جمشید حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان انسانی حقوق کی علمبردار ہے اور تمام مکاتب فکر اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی مدد کے لیے اور بہتر زندگی کے لیئے کوشاں ہے، ماضی میں بھی ایچ آر سی پی کے بینر تلے اقدامات اٹھائے گئے جس کی متعدد مثالیں موجود ہیں۔

ایچ آر سی پی کے سینئر ممبر اور کشمیر کی آواز جناب بشیر خان سدوزئی صاحب، فرح خیال صاحبہ، افروز خان، نصرت افروز، اکرم، ثنا احمد، احسن نواب، سلمان نواب، زیب رحمان، ناصر خان، شہباز و بیگم شہباز بھی تقرب میں شامل تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button