اسلام آباد (خبر نگار) تفصیلات کے مطابق پنجاب کو آپریٹو ڈیپارٹمنٹ کے رجسٹرار عثمان معظم نے اسسٹنٹ رجسٹرار سرفراز خان کو میرٹ اور ایمانداری کی بنیاد پر نیشنل کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی سابقہ ایوان صدر کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کا بطور ایڈ منسٹریٹر مقرر کردیا ہے. اس حوالے سے محکمے نے انکا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے واضح رہے سرفراز خان کاشمار محکمے کے انتہائی قابل محنتی اور ایماندار افسران میں شمار ہوتا ہے .گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر نیشنل کو آپریٹو اور اسسٹنٹ رجسٹرار راولپنڈی کو آپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی سرفراز خان کا کہنا تھا کہ وہ سوسائٹی اور ممبران کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرینگے اور رولز آف بزنس کے مطابق معاملات کو آگیے لیکر چلیں گیے، سرفرازخان کا مزید کہنا تھا کہ وہ نیشنل کوآپریٹو سابقہ ایوان صدر ہاوسنگ سوسائٹی کے (ایل او پی) کے حصول کے لیے دن رات ایک کرتے ہوئے اولین ترجیح پر کام کرینگے. انہوں نے کہا کہ سابق صدر نیشنل کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی سردار امجد اور انکی ٹیم نے سی ڈی اے سے سوسایٹی کے ایل او پی کے حصول کے لیے مو ثر کاوشیں کی ہیں جسے مستقبل میں بھی ہم جاری رکھیں گیے اور جلد ایل او پی حاصل کر لیا جائے گا ، ان کا مزید کہنا تھا کہ بطور ایڈ منسٹریٹر ہماری کوشش ہوگی کے ممبران کے اعتماد پر پورا اتریں گے . واضح رہے کہ سرفراز خان کو ائیر پورٹ کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کا انچار بھی مقرر کردیا گیا ہے. ائیر پورٹ کو آپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی میں اقربا پروری, نیب کے معاملا ت سمیت متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد رجسٹرار پنجاب عثمان معظم نے ایئر پورٹ سوسایٹی کی باڈی تحلیل کردی تھی.
0 0 1 minute read