سانحہ مچھ حکومتی دعوؤں پر طمانچہ ہے… ڈاکٹر ضیاء الرحمن
پی ڈی ایم کی تحریک نااہل حکمرانوں کو اقتدار سے الگ کرنے تک جاری رہے گی……..
جمعیت علمائے اسلام ضلع راولپنڈی کی مجلسِ عاملہ اور شوریٰ کا اہم اجلاس 10 جنوری بروز اتوار صبح 10 بجے جامعہ اسلامیہ صدر میں طلب اجلاس میں الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے گی اجلاس میں مہمان خصوصی پی ڈی ایم کے مرکزی نائب صدر سینیٹر حضرت مولانا عبد الغفور حیدری خصوصی شرکت کریں گے…..
جمعیت علمائے اسلام ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات ضیاء اللّٰہ خان نے کہا حکومت عوام کو مہنگائی اور مسائل کے دلدل سے نکالنے کی بجائے اپوزیشن کی صفوں میں دراڑ نکالنے کی کوششیں کر کے اپنی توانائی ضائع نہ کرے اپوزیشن قائد جمیت حضرت مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں متحد ہے……
ہماری احتجاجی تحریک شیڈول کے مطابق جاری رہیگا……
الیکشن کمیشن کے باہر جمعیت علمائے اسلام ضلع راولپنڈی اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں بھرپور شرکت کرے گی.. اور اس سلیکٹڈ حکومت سے نجات حاصل کرے گی
0 0 1 minute read