موسم

معاشی بحران، سری لنکا کا ایک تہائی فوج کم کرنے کا اعلان

کولمبو ( آن لائن) سری لنکا کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ سری لنکا اگلے سال تک اپنی فوج کو ایک تہائی کم کر کے ایک لاکھ 35 ہزار اور 2030 تک ایک لاکھ کر دے گا۔وزیر دفاع پریمیتھا بندارا تھینکون نے ایک بیان میں کہا ‘فوجی اخراجات بنیادی طور پر ریاستی اخراجات ہیں جو بالواسطہ طور پر قومی اور انسانی سلامتی کو یقینی بنا کر اقتصادی ترقی کی راہیں کھولتے ہیں اور حوصلہ افزائی کرتے ہیںخبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق اس وقت سری لنکا 70 سالہ تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے اور مختلف مدوں میں اخراجات میں کمی لانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ فوج میں کمی کا اقدام بھی اخراجات میں کمی یقینی بنانے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button