اہم خبر

برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کے عالمی شہرت یافتہ حقوق کی علمبردار تنظیم گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کےچیئرمین راجہ سکندرخان نے بروز پیرنوجوان نسل، سکالرز اور محققین سے ایک ملاقات کی

 

برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کے عالمی شہرت یافتہ حقوق کی علمبردار تنظیم گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کےچیئرمین راجہ سکندرخان نے بروز پیرنوجوان نسل، سکالرز اور محققین سے ایک ملاقات کرتے ہوئے زور دیا کہ وہ انڈیاکےغیرقانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انڈیا کےمذموم عزائم پر سے پردہ اٹھانے کے لیے ہر محاذ پر اپنی خداداد بہترین صلاحیتوں اور رعلمی قابلیت سے کام لیں راجہ سکندر خان جو آج کل پاکستان اور کشمیر کے آفیشل دورے پر ہیں بروز پیر غیر قانونی لہو لہو وادی مقبوضہ کشمیر میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتِ حال کو زیر بحث لاتے ہوئے میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی(MUST) سے آئے ہوئے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے ایک وفد سے باتیں کر رہے تھے جہاں ہندوستانی قابض افواج نے عالمی تسلیم شدہ تنازعہ کشمیر کے بے گناہ آزادی کے متوالوں پر ریاستی دہشت گردی اور تشدد کی صورت میں ظلم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں دی گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے چیئرمین راجہ سکندر خان نے کہا کہ انڈیا خاص طور ان نوجوانوں کو نشانہ بنا رہا ہے جنھوں نے وادی میں انڈین قابض افواج کی طرف سے اپنے قبضے کو دوام بخشنے کے لیے کی جانے والی کوششوں اور غیر انسانی ظلم و بربریت کے خلاف آواز بلند کی ہوئی ہےانہوں نے نشاندہی کی کہ جعلی مقابلوں میں نوجوان نسل کو قتل کیا جا رہا ہے پیلٹ گنوں کو استعمال کر کے انہیں اندھاکرنے کےلیےکریک ڈاؤنز کیےجارہے ہیں نوجوانوں کی بڑی تعداد میں گرفتار کیا گیا ہے اور انھیں سلاخوں کے پیچھے ٹارچر سیلز میں رکھا گیا ہےاپنےحق رائے دہی کے جائز مطالبے کو منوانے کے لیے اورکشمیر پر اپنے اصولی اور انصاف پر مبنی موقف کے حق میں بیرونی دنیا کی ہمدردی حاصل کر نے کے لیے نوجوان طبقہ بین الاقوامی فورم پرمسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے زیادہ موثر کردار ادا کر سکتے ہیں انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انڈیا کے مذموم ارادوں سے پردہ اٹھانے کے لیے نوجوانوں کوصدا بلند کرنے کو کہا۔ انہوں نے اپنی اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ پاکستانی اور کشمیری جوانوں کو مودی کے ناپاک عزائم کو عیاں کرنے کے لیے فوری طور پرہراول دستے کا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ہنندوستان سیاسی، سفارتی اور میڈیا کے پلیٹ پارم پریشانی سےدوچارہوچیئرمین سکندر خان نے یہ بھی کہا کہ آزادی کے حصول کے لیے نوجوان اپنی طرف سے جوبھی کرسکتے ہیں کریں۔ اپنی آزادی کی اصولی اور انصاف پر مبنی کشمیریوں کی تحریک کو بین الاقوامی تحریک میں بدلنے کے لیے نوجوان طبقہ مسئلے کے حل کے لیے اقوام عالم خاص طور پر اقوامِ متحدہ پر دباؤ ڈال سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button