موسم

ملک کی بدلتی سیاسی صورتحال پر اتحادی حکومت میں بھی ہلچل، شہبازشریف کی زرداری سے جلد ملاقات کا امکان، بڑادعویٰ سامنے آگیا

کراچی:ملک کی بدلتی سیاسی صورتحال اور پنجاب میں نگران سیٹ اپ سے متعلق گفتگو کیلئے شہبازشریف کی زرداری سے جلد ملاقات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ شہباز شریف کی آصف علی زرداری سے جلد ملاقات کا امکان ہےوزیر اعظم پاکستان شہبازشریف آصف علی زرداری سے ملاقات کیلئے بلاول ہاوس جائیں گے، شہباز شریف کے ہمراہ پارٹی کے سینئر رہنما بھی بلاول ہاوس جائیںگے، رپورٹ کے مطابق ملاقات میں پنجاب میں نگران سیٹ اپ سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہو گا،موجودہ سیاسی صورتحال، وزیر اعظم کے اعتماد کے ووٹ پر بھی بات چیت متوقع ہے، جبکہ پنجاب میں انتخاب کی متوقع تاریخ اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر گفتگو ہو گی، نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کے بارے میں بھی مشاور ت کی جائیگی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button