پاکستانتازہ ترین

ڈاکٹر نے خان محمد مری کی 17 سالہ بیٹی سے زیادتی اور سگریٹ کے جلنے کے نشانات کی تصدیق اور ۔۔۔

کوئٹہ: ڈاکٹر نے خان محمد مری کی 17 سالہ بیٹی فرزانہ سے جنسی زیادتی کی تصدیق کر دی۔ڈاکٹر عائشہ فیض نے کہا ہے کہ خان محمد مری کی اہلیہ، بیٹی اور دو بیٹوں کے ڈی این اے ٹیسٹ میڈیکل کیلئے نمونے لے لیے گئے، گراں ناز کے ساتھ زیادتی کے شواہد نہیں ملے، ان پر صرف جسمانی تشدد کیا گیا، خان محمد مری کی بیٹی کے بائیں پاؤں پر سگریٹ کے جلنے کے نشانات بھی ہیں۔ڈاکٹر عائشہ فیض نے مزید کہا کہ خان محمد مری کے دو بیٹوں نے بھی جنسی زیادتی کئے جانے کا بیان دیا ہے، ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے حاصل کئے گئے نمونے پنجاب فرانزک بھیجے گئے ہیں۔واضح رہے 2 روز قبل بلوچستان کے علاقے بارکھان سے خان محمد مری کی بیوی، بیٹی اور 4 بیٹوں کو بازیاب کرایا گیا تھا، صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران پر گراں ناز مری اور ان کے بیٹوں کو یرغمال بنانے اور قتل کرنے کا الزام تھا جس پر انہیں حراست میں لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button