انٹرٹینمنٹ

فلموں سے کروڑوں روپے کمانے والے بالی وڈ ستاروں کو پہلی فلم کا معاوضہ کتنا ملا تھا؟

بالی وڈ کے بڑے ستارے جو اس وقت شہرت کی بلندیوں پر ہیں اور اپنی ایک فلم کا معاوضہ کروڑوں روپے میں لیتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آج کے ان سپر اسٹارز کو اپنی پہلی فلم کیلئے کتنا معاوضہ ملا تھا؟اگر آپ نہیں جانتے تو کوئی بات نہیں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ بالی وڈ کے نامور اداکاروں اور ادکاراؤں نے اپنی پہلی فلم کیلئے کتنا معاوضہ وصول کیا تھا۔سب سے پہلے بات کرتے ہیں بالی وڈ کے بادشاہ اور دنیا کےامیر ترین اداکاروں کی فہرست میں شامل بھارتی اداکار شاہ رخ خان کی، ویسے تو انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز چھوٹی اسکرین یعنی ایک ٹی وی سیریل سے کیا تھا تاہم ان کا بالی وڈ میں سفر 1992 میں ریلیز ہونے والی فلم دیوانہ سے شروع ہوا۔اپنی اس پہلی فلم کیلئے شاہ رخ خان نے 4 لاکھ روپے معاوضہ وصول کیا تھا۔بالی وڈ کے ’بھائی جان‘ سلمان خان کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ ان کا شمار بھی بالی وڈ کے سب سے مہنگے اداکاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے 1988 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا تھا۔اپنی اس پہلی فلم کیلئے سلمان خان نے 11 ہزار روپے معاوضہ وصول کیا تھا۔بالی وڈ انڈسٹری میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے اپنی الگ پہچان بنانے والے عامر خان نے 1988 ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ سے اپنے بالی وڈ کے سفر کا آغاز کیا تھا۔اپنی اس پہلی فلم کیلئے مسٹر پرفیکشنسٹ کو 11 ہزار روپے معاوضہ ادا کیا گیا تھا۔بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کا شمار بھی مہنگے ترین اداکاروں کی فہرست میں ہوتا ہے۔انہوں نے 1991 میں ریلیز ہونے والی اپنی پہلی فلم ’سؤگندھ‘ کیلئے صرف 5 ہزار روپے معاوضہ وصول کیا تھالاکھوں دلوں پر راج کرنے والی کپور خاندان کی بہو اور معروف فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ کی بیٹی اداکارہ عالیہ بھٹ جن کا شمار بالی وڈ کی مہنگی ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ سے کیا تھا۔عالیہ بھٹ کو اپنی پہلی فلم کا معاوضہ 15 لاکھ روپے ادا کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button