پشاور:شوکت یوسفزئی نے الزام عائد کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 4 بندے حکومت چلارہے ہیں،نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا تماشہ دیکھ رہے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی نے کہاکہ اکرام درانی، غلام علی، فضل الرحمان کا بھائی حکومت چلارہے ہیں، جو نگراں وزرا بیانات دے رہے ہیں ان کو فارغ کیا جائے، شوکت یوسفزئی کاکہناتھا کہ تبادلوں اور تعیناتیوں کے انداز سے بیوروکریسی میں تشویش پھیل رہی ہے،ان کاکہناتھا کہ جیل بھرو تحریک میں پولیس کو استعمال کیا،پولیس گرفتاریوں کےلئے اعلانات نہیں کرسکتی۔
0 4 Less than a minute